Use APKPure App
Get Tafheem ul Quran تفہیم القرآن old version APK for Android
Tafseer Tafheem ul Quran by Syed Abu Al Ala Moududi full 6 Volumes
قرآن مجید کے ترجمہ و تفسیر پر ہماری زبان میں اب تک اتنا کام ہو چکا ہے کہ اب کسی شخص کا محض برکت وسعادت کی خاطر ایک نیا ترجمہ یا ایک نئی تفسیر شائع کر دینا وقت اور محنت کا کوئی صحیح مصرف نہیں ہے۔ اس راہ میں مزید کوشش اگر معقول ہو سکتی ہے تو صرف اُس صورت میں جب کہ آدمی کسی ایسی کسر کو پورا کر رہا ہو جو سابق مترجمین و مفسّرین کے کام میں رہ گئی ہو، یا طالبین قرآن کی کسی ایسی ضرورت کو پورا کرے جو پچھلے تراجم و تفاسیر سے پوری نہ ہوتی ہو۔ ان صفحات میں ترجمانی و تفہیم قرآن کی جو سعی کی گئی ہے، وہ دراصل اسی بنیاد پر ہے۔ میں ایک مدت سے محسوس کر رہا تھا کہ ہمارے عام تعلیم یافتہ لوگوں میں رُوحِ قرآن تک پہنچنے اور اس کتاب پاک
کے حقیقی مدعا سے روشناس ہونے کی جو طلب پیدا ہوگئی ہے اور روز بروز بڑھ رہی ہے، وہ مترجمین و مفسرین کی قابل قدر مساعی کے باوجود منوز تشنہ ہے۔ اس کے ساتھ میں یہ احساس بھی اپنے اندر یا رہا تھا کہ اس تحقیقی کو مُجھانے کے لیے کچھ نہ کچھ خدمت میں بھی کر سکتا ہوں۔ انھی دونوں احساسات نے مجھے اُس کوشش پر مجبور کیا جس کے ثمرات ہدیہ ناظرین کیے جا رہے ہیں۔ اگر فی الواقع میری یہ حقیر پیش کش لوگوں کے لیے فہم قرآن میں کچھ بھی مددگار ثابت ہوئی تو یہ میری بہت بڑی خوش نصیبی ہو گی ۔اس کام میں میرے پیش نظر علما اور محققین کی ضروریات نہیں ہیں، اور نہ اُن لوگوں کی ضروریات ہیں جو عربی زبان اور علوم دینیہ کی تحصیل سے فارغ ہونے کے بعد قرآن مجید کا گہرا تحقیقی مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے حضرات کی پیاس بجھانے کے لیے بہت کچھ سامان پہلے سے موجود ہے۔ میں جن لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، وہ اوسط درجے کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں ، جو عربی سے اچھی طرح واقف نہیں ہیں اور علوم قرآن کے وسیع ذخیرے سے استفادہ کرنا جن کے لیے ممکن نہیں ہے ۔ انھی کی ضروریات کو میں نے پیش نظر رکھا ہے۔ اس وجہ سے بہت سے اُن تفسیری مباحث کو میں نے سرے سے ہاتھ ہی نہیں لگایا جوعلم تفسیر میں بڑی اہمیت رکھتے ہیں مگر اس طبقے کے لیے غیر ضروری ہیں۔ پھر جو مقصد میں نے اس کام میں اپنے سامنے رکھا ہے، وہ یہ ہے کہ ایک عام ناظر اس کتاب کو پڑھتے ہوئے قرآن کا مفہوم و مدعا بالکل صاف صاف سمجھتا چلا جائے، اور اس سے وہی اثر قبول کرے جو قرآن اُس پر ڈالنا چاہتا ہے۔ نیز دوران مطالعہ میں جہاں جہاں اسے اُلجھنیں پیش آ سکتی ہوں وہ صاف کر دی جائیں اور جہاں کچھ سوالات اس کے ذہن میں پیدا ہوں ان کا جواب اُسے بروقت مل جائے۔ یہ میری کوشش ہے ۔ اب اس امر کا فیصلہ عام ناظرین ہی کر سکتے ہیں کہ میں اس میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں۔ بہر حال یہ حرف آخر نہیں ہے۔ ہر ناظر سے میری درخواست ہے کہ جہاں کوئی پختگی محسوس ہو، یا کسی سوال کا جواب نہ ملے، یا مدعا اچھی طرح واضح نہ ہو رہا ہو اس سے مجھے مطلع کیا جائے، تاکہ میں اس خدمت کو زیادہ سے زیادہ مفید بنا سکوں۔ علمائے کرام سے بھی میں گزارش کرتا ہوں کہ مجھے میری غلطیوں سے آگاہ فرمائیں۔
ابو الاعلیٰ
نیوسنٹرل جیل -- ملتان
۱۷ ذی القعده ۱۳۶۸ھ (۱۱ / ستمبر ۱۹۴۹ء)
تفہیم القرآن"، سید ابو الاعلی المودودی کی مشہور ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ یہ کتاب مولانا مودودیؒ کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو قرآن کی تفسیر پر مبنی ہے۔ اس کتاب میں مولانا مودودی نے قرآنی آیات کی تفسیر کرتے ہوئے اپنی نظریات اور تشریعی رویے کو بیان کیا ہے۔ تفہیم القرآن میں قرآنی مفاہیم کو عام لوگوں کے لئے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کتاب کے ذریعے مولانا مودودی نے قرآن کی روشنی میں انسانی زندگی کے مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔ تفہیم القرآن ایک معروف تفسیری کتاب ہونے کے ساتھ ساتھ مولانا مودودی کے نظریات کو بھی شامل کرتی ہے جو اس کی خصوصیت بنتی ہیں۔ یہ کتاب علماء اور ادیبوں کے درمیان بہت مقبول ہوئی ہے اور اس کا تاثر دنیا بھر میں محسوس ہوتا ہے۔
Tafseer Tafheem ul Quran by Syed Abu Al Ala Moududi full 6 Volumes
مکمل تفسیر تفہیم القرآن از مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ
Syed Abul A'la Maududi
Urdu best and easy Tafseer
Amir of Jamaat-e-Islami امیر جماعت اسلامی
Last updated on Aug 8, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Uploaded by
Roma Gogaladze
Requires Android
Android 4.4+
Category
Report
Tafheem ul Quran تفہیم القرآن
3.0 by Maktaba Tul Ishaat
Aug 8, 2023