Use APKPure App
Get Qanooncha قانونچہ کامروی old version APK for Android
Qanooncha Kamravi Full book
قانونچہ کامری مرتب مولانا حفیظ الرحمان اما بعد ! پیش کر دہ کتاب یعنی ” قانونچہ کا مروی‘‘ اس کے مؤلف مولانامحمد حسین المعروف کا مروی بابارحمة اللہ علیہ کی املائی غیر مطبوعہ قلمی تحریر ہے جواب اختصار اور سہیل قوانین کے ساتھ اردو میں لکھا گیا ہے ۔ بابا کا مروی کے طلبہ کا دارالعلوم دیو بند میر علم الصرف اور ترکی میں داخلہ امتحان نہیں ہوتا تھا جس طرح انھی ضع منڈی بہاء الدین کے طلبہ کا داخلہ امتحان دیوبند میں منق . فلسفہ میں نہ لیا جا تا تھا۔ کیونکہ بابا کا مروی اور انھی علمی لیاقت اور استعداد کا دوسرا نام تھا ۔درس گاہ با باانھی سے پاکستان کے اکابر علماء شیخ القرآن حضرت مولانا غلام اللہ خان صاحب المتوفی ۱۹۸۰ ، اور جامع المنقول والمعقول شیخ الحدیث حضرت مولانا قاضی شمس الدین المتونی ۱۴۱۰ھ اور شیخ الحدیث مولا نا عبدالقدر المتوفی ۱۹۹۴ء وغیرھم نےفنون کی کتب پڑھیں ۔بابا کا مروی سے سینکڑوں طلباء کرام نے قانونچہ کامروی اور بابا انھی حضرت مولانا غلام رسول اور حضرت مولا ناولی اللہ سے منطق وفلسفہ پڑھا اور تدریس کے ستارے بنے اور آفتاب و مہتاب بن کر چمکے ۔فخر المدرسین استاد نا المکرم حضرت مولانا غلام ربانی ہزاروی المتوفی ۷ جون ۱۹۸۹ء نے بابا کا مروی اور بابا انھی سے بہت فیض پایا اور ان سے فنون کی تمام کتابیں راقم الحروف ، شیخ الحدیث حضرت مولا نا محمد صابر رحمة الله عليه المتوفی ۱۰ شعبان المعظم ۱۴۲۳ھ اور شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد امتیاز خان صاحب دامت فیوضھم نے پڑھیں ۔استادنا المکرم کا یہ فیض ( قانونچہ کامروی ) ان کے تلمیذ فاضل عزیز قابل اور مقبول مدرس مولا نا حفیظ الرحمن صاحب مدظلہ نے مرتب کیا۔ مولانا حفیظ الرحمن صاحب نے دارالعلوم معارف القرآن حسن ابدال میں سینکڑوں طلباء کو قانو نچہ صرف پڑھایا۔ پھر اسے مرتب کر کے شائع کیا آج کل حضرت مولانا حفیظ الرحمن صاحب جامع تعلیم الاسلام کامل پورموسیٰ اٹک میں مدرس میں جس کے بانی ومہتم شیخ الحدیث حضرت مولانا رشید احمد صاحب دامت فیوضھم ہیں۔اس جامعہ کا سنگ بنیاد شیخ القرآن حضرت مولانا غلام اللہ خان صاحب نے رکھا۔ علاقہ چھچھ کے غیور بزرگ عالم مولانا عبدالعلیم صاحب جیسے اکابر عالم ربانی ، عابد ، زاهد جوشیخ الحدیث مولا نا سیف الرحمن صاحب مدظلہ کے والد بزرگوار ہیں عرصہ دراز تک اس جامعہ میں تدریس فرماتے رہے ہیں اور جامعہ میں شیخ الحدیث مولا ناظهور الحق صاحب دامت فیوضہم بھی چھ سال تک تدریس فرماتے رہیں اس جامعہ کی زمین حضرت مہتم صاحب کے علم محترم حاجی عبدالاحد نے وقف فرمائی رحمة الله رحمة واسعة . اب قانونچہ کا مروی کی دو بار و جد یدطرز پر اشاعت فخر المدرسین حضرت مولانا حفیظ الرحمن صاحب مد ظلہ اپنی نگرانی میں کرار ہے ہیں ۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ اس تالیف میں اور اس کی اشاعت پر بابا کا مروی ،استاذنا المکرم مولا نا غلام ربانی ہزاروی ، مرتب حضرت مولانا حفیظ الرحمان صاحب اور ان کے معاونین مولوی حبیب الرحمن صاحب اور انعام اللہ خان کو ثواب دارین عطا فرماۓ اور اس کتاب کو شرف قبولیت بخشے اور اس کا فیض عام فرماۓ ۔ آمین
قانونچہ کامروی اردو بمع تسھیل الصرف فی مشکلات الصرف
Last updated on Dec 7, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Uploaded by
Chika Andreson Pongo
Requires Android
Android 5.0+
Category
Report
Qanooncha قانونچہ کامروی
5 by Maktaba Tul Ishaat
Dec 7, 2024