Our website uses necessary cookies to enable basic functions and optional cookies to help us to enhance your user experience. Learn more about our cookie policy by clicking "Learn More".
Accept All Only Necessary Cookies
Nafhat Ul Arab  شرح نفحۃ العرب icon

5 by Maktaba Tul Ishaat


Dec 7, 2024

About Nafhat Ul Arab شرح نفحۃ العرب

3 Sharah of Naghat ul Arab شرح نفحۃ العرب کے 3 اردو شروحات

شرح نفحۃ العرب کے 3 اردو شروحات ایک ایپ میں

Takmeel ul Adab Urdu Sharh Nafhat ul Arab

تکمیل الادب اردو شرح نفحۃ العرب

مولانا محمد اعزاز علی امروہوی دار العلوم دیوبند کے مایہ ناز فاضل ، مفسر محدث فقیہ اور ادیب تھے اور تمام ہی علوم میں انھیں یکساں کمال حاصل تھا ، ان کے قلم سے پھیلا فیضان آج تک جاری و فیض رساں ہے ، نہایت متواضع شخصیت کے حامل ، خلوص و للہیت کے پیکر اور علم پر خود کو فدا کرنے کی اپنی مثال آپ تھے ۔فقہ و ادب ان کا خاص فن تھا ، جب ابتداً دار العلوم دیوبند آئے تو علم الصیغہ اور نور الایضاح سپرد ہوئیں ، مگر دروس نے ایسی مقبولیت پائی کہ دار العلوم کے حلقہ میں شیخ الادب و الفقہ کے لقب سے مشہور ہو گئے ، ہر فن کی کتابوں پر ان کو عبور حاصل تھا ، تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت اور نگرانی ان کا خاص ذوق تھا ۔ جس طرح عربی نظم و نثر پر قدرت و کمال تھا ، اسی طرح اردو نظم و نثر پر بھی کمال حاصل تھا ، عربی ادب میں انہوں نے نفحةالیمن کے معیار کے مطابق نفحة العرب کے نام سے ایک کتاب مرتب کی تھی ، جس میں تاریخی حکایات ، وقصص اور اخلاقی مضامین درج کیے گئے ہیں ، یہ کتاب عربی مدارس میں کافی مقبول ہوئی ، اور كئی مدارس میں آج تک داخلِ نصاب ہے اسی لیے اہل علم نے نفحۃ العرب کی متعدد شروح لکھی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ تکمیل الادب شرح اردو نفحۃ العرب ‘‘ مدارس دینیہ کے نصاب میں شاملِ نصاب عربی ادب کی مشہور ومعروف کتاب نفحةالعربکی اردوشرح ہے ۔یہ شرح مولانا مصلح الدین قاسمی (سابق مدرس دار العلوم ،دیوبند) نےکی ہے ۔ شارح نے نفحة العرب کی تشریح خاصی محنت کی ہے ۔عبارت کا ترجمہ نہایت مناسب ہےکہ تحت اللفظ ہونے کے ساتھ اس میں ادبی چاشنی بھی محسوس ہوتی ہے لغوی تحقیق میں افعال کے ابواب کی تعیین ، واحد کی جمع اور جمع کا واحد بھی بتایا ہے ۔نیز عبارت کی نحوی ترکیب بعد ازاں عبارت کی کامیاب تشریح کی ہے جو مبتدی طلبہ کے لیے ضروری تھی۔اس کے علاوہ عبارت کے سیاق وسباق کو مدنظر رکھ کر فاضل شارح نے بہت سے مفید باتیں بھی شرح میں سمو دی ہیں جن کے باعث افادہ دو چند ہوگیا ہے ۔نفحة العرب کی یہ شر ح’’ تکمیل الادب ‘‘نیٹ سےڈاؤن لوڈ کر کے کتا ب وسنت سائٹ کے قارئین وناظرین کے لیے پیش کی گئی ہے تاکہ عربی ادب پڑھنے پڑھانے والے احباب اس سے مستفید ہوسکیں۔

Ashraf ul Adab Urdu Sharh Nafhat ul Arab

اشرف الادب اردو شرح نفحۃ العرب

مولانا محمد اعزاز علی امروہوی دار العلوم دیوبند کے مایہ ناز فاضل ، مفسر محدث فقیہ اور ادیب تھے اور تمام ہی علوم میں انھیں یکساں کمال حاصل تھا ، ان کے قلم سے پھیلا فیضان آج تک جاری و فیض رساں ہے ، نہایت متواضع شخصیت کے حامل ، خلوص و للہیت کے پیکر اور علم پر خود کو فدا کرنے کی اپنی مثال آپ تھے ۔فقہ و ادب ان کا خاص فن تھا ، جب ابتداً دار العلوم دیوبند آئے تو علم الصیغہ اور نور الایضاح سپرد ہوئیں ، مگر دروس نے ایسی مقبولیت پائی کہ دار العلوم کے حلقہ میں شیخ الادب و الفقہ کے لقب سے مشہور ہو گئے ، ہر فن کی کتابوں پر ان کو عبور حاصل تھا ، تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت اور نگرانی ان کا خاص ذوق تھا ۔ جس طرح عربی نظم و نثر پر قدرت و کمال تھا ، اسی طرح اردو نظم و نثر پر بھی کمال حاصل تھا ، عربی ادب میں انہوں نے نفحةالیمن کے معیار کے مطابق نفحة العرب کے نام سے ایک کتاب مرتب کی تھی ، جس میں تاریخی حکایات ، وقصص اور اخلاقی مضامین درج کیے گئے ہیں ، یہ کتاب عربی مدارس میں کافی مقبول ہوئی ، اور كئی مدارس میں آج تک داخلِ نصاب ہے اسی لیے اہل علم نے نفحۃ العرب کی متعدد شروح لکھی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ اشرف الادب ‘‘ مدارس دینیہ کے نصاب میں شاملِ نصاب عربی ادب کی مشہور ومعروف کتاب نفحةالعرب کا اردو ترجم وشرح ہے ۔یہ ترجمہ وشرح مولانا عبد الحفیظ (فاضل دار العلوم ،دیوبند) نےکیا ہے ۔ مترجم وشارح نے نفحة العرب کا ترجمہ وشرح کرنے کے علاوہ تقریباً 35 ایسے اصحاب تاریخ کا مختصر تعارف بھی پیش کیا ہے کہ جن کے بارے میں صاحب نفحۃ العرب نے سکوت یا لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ یہ کتاب اشرف الادب شرح نفحۃ العرب‘‘نیٹ سےڈاؤن لوڈ کر کے کتا ب وسنت سائٹ کے قارئین وناظرین کے لیے پیش کی گئی ہے تاکہ عربی ادب پڑھنے پڑھانے والے احباب اس سے مستفید ہوسکیں۔

Tohfat ul Adab Urdu Sharh Nafhat ul Arab

تحفۃ الادب اردو شرح نفحۃ العرب

What's New in the Latest Version 5

Last updated on Dec 7, 2024

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request Nafhat Ul Arab  شرح نفحۃ العرب Update 5

Uploaded by

Ariana Shevchenko

Requires Android

Android 5.0+

Available on

Get Nafhat Ul Arab  شرح نفحۃ العرب on Google Play

Show More

Nafhat Ul Arab شرح نفحۃ العرب Screenshots

Comment Loading...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.