Use APKPure App
Get کرّۂ ارض کےآخری ایّام old version APK for Android
kurrah e araz k akhri ayyam
وقوع قیامت کا عقیدہ اسلام کےبنیادی عقائد میں سےہے اور ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ۔ قیامت آثار قیامت کو نبی کریم ﷺ نے احادیث میں وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے جیساکہ احادیث میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیہ کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا، یا پھر تلوار ہوگی۔ آپ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف اللہ وحدہ کے لیے ہوگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عیسٰی کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر اسلام کی حکمرانی ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہ رہے گا۔قیامت پر ایمان ویقین سےانسان کی دینوی زندگی خوشگوار ہوجاتی ہے اور آخرت سنور جاتی ہے۔ اسی لیے اسلام میں ایمان بالآخرۃ اور روز قیامت پر ایمان لانا فرض ہےاوراس کےبغیر بندہ کاایمان صحیح نہیں ہوسکتا۔علامات قیامت کے حوالے سے ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں ابواب بندی بھی کی ہے اور بعض اہل علم نے اس موضوع پر کتب لکھی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ کرّۂ ارض کےآخری ایّام ‘‘ انگریزی زبان کےایک ممتاز اسلامی اسکالر جناب محمد ابو متوکل کی انگریزی تصنیف Milestones To Eternity کے تیسرے حصے کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل مصنف نے اس میں قیامت سے پہلے کی نشانیوں ٹڈیوں کا معدوم ہونا، قیصر وکسریٰ کا خاتمہ، قتل و خونریزی، خود کشی ، حجاز سےآگ اٹھنا، بخل وکنجوسی، امانت کاخاتمہ، وقت کااختصار، جہالت،زنا، شراب خوری، زلزلے، اونچی ا ونچی عمارتیں، جھوٹے نبی ،دخان، دجال، دابۃ الارض، امام مہدی کا دور ،نزول عیسی، یاجوج وماجوج ، سورج کامغرب سےطلوع ہونا وغیرہ پر سیرحاصل بحث کی ہے۔ قرآنی آیات اور احادیث سے دلائل دئیے ہیں اور کئی مقامات پر سائنسی لحاظ سے بھی تجزیہ کیا ہے ۔ نیز اس کتاب میں مسلمانوں کو عالمی طاقتوں کی دہشت گردی ظلم وستم اور بربریت سے محفوظ رکھنے ، دنیا کی چمک دھمک سے جان چھڑانے قرآن وسنت کی طرف لوٹنے پر آمادہ کرنے اور کھوئے مقام کو حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور ان معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین) ( م۔ا ).Last updated on Feb 27, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
کرّۂ ارض کےآخری ایّام
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Feb 27, 2023