Our website uses necessary cookies to enable basic functions and optional cookies to help us to enhance your user experience. Learn more about our cookie policy by clicking "Learn More".
Accept All Only Necessary Cookies
مقام دعوت icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Aug 23, 2023

About مقام دعوت

maqam e dawat

رسول اللہ ﷺ دین  حنیف کے داعی اور مبلغ بن کر مبعوث ہوئے۔ آپ ﷺ نے شرک و بدعات کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک اللہ رب العزت کی عبادت اور اسلامی تعلیمات کا درس دیا۔ جب آپؐ نے دعوت کا آغاز کیا تو آپ کو بے شمار تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، دیوانہ، پاگل، مجنون جیسے الفاظ کسے گئے، پتھرمارے گئے، گالیاں دی گئیں، اہل و عیال کو تنگ کیا گیا غرض یہ کہ ہر طرح سے آپ کی دعوت الیٰ اللہ کو روکنے کے لیے ہر طرح کا راستہ اختیار کیا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کو احسن انداز میں مکمل طور پر پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آپؐ نبوت و رسالت سے سرفراز ہونے کے دن سے لے کر اپنے رب کی جوار رحمت میں منتقل ہونے تک اس دین کی دعوت دیتے رہے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کی رسالت کا اعلان کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "یا ایھا النبی انا ارسلناک شاھدا و مبشرا و نذیرا"(القران)۔ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کی دعوت دیتے ہوئے کچھ وسائل، اسالیب اور طریقے اختیار کیے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو وحی کیے تھے اور جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"مقام دعوت" جو کہ مولانا ابو الکلام آزادؒ کی نایاب تصنیف ہے۔ جس میں مولانا آزادؒ نے دعوت و تبلیغ کو ایک تجارت سے تشبیہ دے کر یہ بات واضح کی ہے کہ یہ بھی آخرت کی ایک تجارت ہے جس سے انسان کو کبھی نقصان اور خسارہ نہیں ہو گا۔ ایک داعی اگر اپنی نیت کو خالص کرتے ہوئے دعوت دین کرتا ہے کہ تو یہ ایک قسم کی تجارت ہے اور قرآن میں بھی یہی تاجرانہ اسلوب مدنظر رکھا گیا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے"ان اللہ اشترٰی من المؤمنین انفسھم و اموالھم بان لھم الجنۃ"(القران) مولانا ابو الکلام آزادؒ تعارف کی محتاج شخصیت نہیں انہوں نے فن صحافت، خطابت، تحریک و تصنیف میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی تصانیف کو ان کے لیے درجات میں اضافے کا سبب بنائے اور امت مسلمہ کو دعوت دین کی نشر و اشاعت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(عمیر).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Aug 23, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request مقام دعوت Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get مقام دعوت on Google Play

Show More

مقام دعوت Screenshots

Comment Loading...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.