Use APKPure App
Get مقالات ربانیہ old version APK for Android
maqalat e rabaniya
فضیلۃ الشیخ مولانا مفتی مبشر احمد ربانی ﷾ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں آپ ایک عرصہ سے جماعۃ الدعوۃ پاکستان سے منسلک ہیں ۔ جماعت کے ساتھ دعوت وتبلیغ کےفرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ تحریری میدان میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔احکام دینیہ اور تحقیق مسائل فقہیہ کی تبیین وتحقیق ان کا پسندیدہ موضوع ہے ۔ان کے عام فہم فتاویٰ جات اور مناظرے ومباحثے قارئین وسامعین اورعلمی حلقوں میں یکساں مقبول ومعروف ہیں۔ان کے اس فن میں رسوخ اور مہارت تامہ رکھنے کی بدولت تبیین حق اورابطال باطل کے ذریعے سے بہت سےمتلاشیان حق کوقرآن وسنت پر عمل پیراہونےکی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ موصوف جماعۃ الدعوۃ کی مرکزی درسگاہوں میں تدریسی فرائض بھی انجام دیتے ہیں رہے ہیں پچھلے چند سالوں سے جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی دعوتی، تدریسی، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین) زیر تبصرہ کتاب ’’ مقالات ربانیہ ‘‘ مولانا مبشر ربانی ﷾ متعد د موضوعات پر مختلف اوقات میں مختلف جرائد ومجلات میں شائع شدہ علمی وتحقیقی مضامین کا مجموعہ ہے انہی مطبوعہ مضامین کو مفید اضافوں کےساتھ ’’ ’’ مقالات ربانیہ ‘‘ کے نام سے شائع کیا ہے جن میں مسئلہ مجلس واحدکی تین طلاقوں کا حکم ، عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت ، اسلام میں پختہ قبر کا حکم ، مقام صحابہ ، مسنون تراویح، پردے کی شرعی حیثیت، جنات اور جادوٹونے کی شرعی حیثیت ، محمد رسول اللہ ﷺ کی شان وغیرھم پر بحث کی گئی ہے اور قرآن وسنت کی نصوص ظاہرہ اور براہین قاطعہ سےمسئلہ کی پوری توضیح وتنقیح کی گئی ہے ۔یہ مجموعہ مقالات احکام ومسائل کی تبیین وتفہیم کے لیے مستند اورقابل اعتماد مصادر کے حوالہ جات پر مشتمل علمی نوادرات کا مجموعہ ہے۔ ان مقالات میں تجدد پسند علماء ، مغرب زدہ دانشوروں اور روشن خیال مفکرین کے پیدا کردہ شکوک وشبہات کے مسکت ومدلل جوابات ہیں۔(م۔ا).Last updated on May 15, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Uploaded by
Azkia Maulana
Requires Android
Android 5.0+
Category
Report
مقالات ربانیہ
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
May 15, 2024