Use APKPure App
Get فرشتوں کا صحابہ ؓ سے پیار old version APK for Android
farishton ka sahaba (r a) se peyar
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں۔" اسی طرح صحابہ کرام سے محبت جہاں تمام مسلمانوں کے ایمان کا جزء ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے پاکباز اور نورانی فرشتے بھی ان مقدس نفوس سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ فرشتوں اذنِ الٰہی سے انبیاء کرام پر نازل ہوتے رہے اور جناب حضرت محمدﷺ کے اصحاب سے ان کا خصوصی پیار تھا اور زمیں پر آکر ان سے ملاقات و مصافحہ کرنا، خیر و بھلائی میں، جہاد و قتال میں ان کی معاونت کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ زیر نظر کتاب"فرشتوں کا صحابہ سے پیار" فضلیۃ الشیخ محمد عظیم حاصلپوری کی بے مثال تالیف ہے۔ جن کی شخصیت کاعلمی و ادبی حوالوں میں ایک معتبر نام ہے۔ فاضل مصنف نے کتاب ہذا میں فرشتوں کا انبیاء کرام، شہداء اور صلحاء سے تعلق و مودّت اور فرشتوں کا ان کی معاونت کے لیے نزول کرنا اور صحابہ کے جنازوں میں شرکت کرنا وغیرہ کو احاطہ تحریر میں لائے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہمت و استقامت سے نوازے اور مکتبہ اسلامیہ کے نگران و معاونین کو بھی دین کی سربلندی کے لیے مصروف عمل رکھتے ہوئے اجر عظیم سے نوازے۔ آمین(عمیر).Last updated on Feb 22, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
فرشتوں کا صحابہ ؓ سے پیار
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Feb 22, 2023