Use APKPure App
Get عجالہ نافعہ old version APK for Android
ajala e nafia
علم حدیث سے مراد ایسے معلوم قاعدوں اور ضابطوں کا علم ہے جن کے ذریعے سے کسی بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہوجائے کہ آیا راوی یا اس کی حدیث قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں۔اور علم اصولِ حدیث ایک ضروری علم ہے ۔جس کے بغیر حدیث کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے تاکہ وہ اس علم میں کما حقہ درک حاصل کر سکے ، ورنہ اس کے فہم وتفہیم میں بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر ومطول دسیوں کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ عجالہ نافعہ‘‘ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کا دو صد سال پہلے لکھا گیا علوم حدیث پر نایاب رسالہ ہے ۔ شاہ صاحب نےیہ رسالہ فارسی میں تحریر کیا تھا اس کی افادیت کے پیش نظر ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر نے اس رسالے کا عربی ترجمہ کیا اورمولانا عبد الحلیم چشتی نے اس کا اردو ترجمہ و فوائد تحریر کیے ۔ڈاکٹر عبدالغفار صاحب نے فارسی ،عربی اوراردو تینوں سے استفادہ کر کے اس رسالے کاسلیس اردو ترجمہ کیا ہے اور بعض قیمتی بحوث بطور مقدمہ تحریر فرمائیں ۔اس مختصر رسالے میں شاہ عبد العزیز محدث دہلوی نے مصطلحات حدیث اور اس کی اقسام ومراتب حدیث اور حدیث کی تنقید کے اصول وقواعدنہایت خوش اسلوبی کے ساتھ بیان کیے ہیں۔ہمارے دوست نوجوان عالم دین مولانا ابن بشیر حسینوی صاحب کی ڈاکٹر عبد الغفار صاحب کے ترجمہ کی مراجعت اور اس پر تعلیقات سے اس کی افادیت دو چند ہوگئی ہے ۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین (م۔ا).Last updated on Feb 14, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
عجالہ نافعہ
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Feb 14, 2023