Use APKPure App
Get عالمی یوم حجاب 4 ستمبر old version APK for Android
almi youm e hijab september
اسلام ایک پاکیزہ دین اور مذہب ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو عفت وعصمت سے بھرپور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ایک مسلمان خاتون کے لئے عفیف وپاکدامن ہونے کا مطلب یہ کہ وہ ان تمام شرعی واخلاقی حدود کو تھامے رکھے جو اسے مواقع تہمت و فتنہ سے دور رکھیں۔اور اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ ان امور میں سے سب سے اہم اور سرفہرست چہرے کو ڈھانپنا اور اس کا پردہ کرنا ہے۔کیونکہ چہرے کا حسن وجمال سب سے بڑھ کر فتنہ کی برانگیختی کا سبب بنتا ہے۔امہات المومنین اور صحابیات جو عفت وعصمت اور حیاء وپاکدامنی کی سب سے اونچی چوٹی پر فائز تھیں،اور پردے کی حساسیت سے بخوبی آگاہ تھیں۔ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ پاوں پر بھی کپڑا لٹکا لیا کرتی تھیں،حالانکہ پاوں باعث فتنہ نہیں ہیں۔اور پردہ کرنے میں اس بات کا علم ہونا ضروری ہے کہ سے پردہ کیا جائے اور کس سے نہ کیا جائے۔2004 ء میں جب فرانس میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور ہوا تو عالمی اسلامی تحریکوں کے ایک اجتماع میں امت مسلمہ کے جید عالم دین مفکر اسلام علامہ یوسف قرضاوی کی قیادت میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہر سال 4 ستمبر کو یوم حجاب منایا جائے گا اور اسی سال سے اس کا آغاز ہوا۔ زیر تبصرہ کتاب " عالمی یوم حجاب، 4 ستمبر "جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ وومن اینڈ فیملی کمیشن کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جس میں اسی مسئلے پر گفتگو کی گئی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کو اسلام پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پردہ کرنے کی راہ میں موجود مشکلات کو دور فرمائے۔آمین(راسخ).Last updated on Jul 26, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
عالمی یوم حجاب 4 ستمبر
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Jul 26, 2023