Our website uses necessary cookies to enable basic functions and optional cookies to help us to enhance your user experience. Learn more about our cookie policy by clicking "Learn More".
Accept All Only Necessary Cookies
سنن القراء ومناہج المجودین icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Jan 4, 2023

About سنن القراء ومناہج المجودین

sunan al qura w manahij al majawadian

علم تجوید قرآن مجید کو ترتیل اور درست طریقے سے پڑھنے کا نام ہے علم تجوید کا وجوب کتاب وسنت واجماع امت سے ثابت ہے ۔اس علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ خود صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو وقف و ابتداء کی تعلیم دیتے تھے جیسا کہ حدیث ابن ِعمر سے معلوم ہوتا ہے۔فن تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری ہجری صدی کے نصف سے ہوا۔ متقدمین علماء کے نزدیک علم تجوید پر الگ تصانیف کا طریقہ نہیں تها متاخرین علماء نے اس علم میں مستقل اور تفصیلی کتابیں لکھیں ہیں ، ائمہ قراءت اور علماء امت نے اس فن  بھی پر ہر دور میں مبسوط ومختصر کتب کے تصنیف کی ۔ ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قرّاء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری مرحوم، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل ِتحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور  کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ ’’ رشد ‘‘کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبر  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’سنن القرّءا ومناہج المجوّدین ‘‘ ڈاکٹر عبد العزیز القاری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  بہت ہی عمدگی اور شائستگی سے انتہائی علمی  انداز میں علم قراءات کےمختلف موضوعات پر سیر حاصل بحث کی ہے اور دلائل وبراہین کے ذریعے  احسن انداز میں  الشیخ بکرابو زید رحمہ اللہ  کی کتاب  بدع القراء کا علمی محاسبہ بھی کیا ہے۔کتاب ہذا کے مترجم جناب احمدصدیق حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور،فاضل مدینہ  یونیورسٹی،مدرس کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ البدر، پھولنگر) نے سلیس ترجمہ کرنے کے علاوہ  چند مقامات پر مسائل کی ضروری وضاحت بھی کردی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین(م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Jan 4, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request سنن القراء ومناہج المجودین Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get سنن القراء ومناہج المجودین on Google Play

Show More

سنن القراء ومناہج المجودین Screenshots

Comment Loading...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.