Our website uses necessary cookies to enable basic functions and optional cookies to help us to enhance your user experience. Learn more about our cookie policy by clicking "Learn More".
Accept All Only Necessary Cookies
روزہ احکام و مسائل icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Jun 14, 2024

About روزہ احکام و مسائل

roza ahkam w masial

اللہ تعالیٰ نے  اپنے بندوں پر رمضان المبارک کے روزے اس لیے فرض کیے ہیں کہ انہیں تقویٰ کی نعمت ودولت حاصل ہو ۔ تقویٰ یہ ہے کہ انسان اس دنیا میں اپنے رب کا بندہ اور اس کا فرماں بردار بن کررہے ۔روزے کی حقیقت سامنے رکھنے سےیہ بات ہماری محدود عقل بھی سمجھ لیتی  ہے کہ تقویٰ کے حصول کے لیے  یہ عبادت مؤثرترین تدبیر ہے ۔رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ  اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے   ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ کی دوسرے فرائض سے  یک گونہ فضیلت کا ندازہ اللہ تعالٰی کےاس فرمان ہوتا ہے’’ الصوم لی وانا اجزء بہ‘‘ یعنی روزہ خالص میرے  لیے  ہےاور میں خود ہی اس بدلہ دوں گا۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے مستقل  کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’روزہ احکام ومسائل‘‘ مولانامحمد اثری ﷾  کی تصنیف ہے  موصوف طویل عرصہ سے  سعودی عرب  میں مقیم  انڈیا کے معروف عالم دین   غازی عزیر صاحب    کےوالد گرامی  ہیں غازی عزیر صاحب  کے تحقیقی رشحات قلم پاک  وہند کے معروف دینی رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔اس کتا ب میں  مولانا محمد امین اثری صاحب نے روزہ ،تراویح ، شب قدر، اعتکاف، نماز عید، صدقہ فطر کے متعلق جملہ احکام ومسائل کو  جامع انداز میں مرتب کیا ہے  اس کتاب  کے ایڈیشن  ہذا سے  قبل بھی متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے تھے لیکن اس ایڈیشن  میں  غازی  عزیر   صاحب   کے روزوں کےمتعلق پانچ اہم مضامین اس میں شامل اشاعت ہیں  یہ مضامین اگر چہ اس پہلے مختلف علمی وتحقیقی رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔لیکن بعض قارئین کے اصرار پر  ان مضامین کو  اس کتاب میں شامل کرکے شائع کیا گیا ہے ۔اس کتاب کو  مصنف ،ناشر اور جملہ معاونین کےلیے اخروی نجات کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Jun 14, 2024

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request روزہ احکام و مسائل Update 1.0

Uploaded by

Roza Islam

Requires Android

Android 5.0+

Available on

Get روزہ احکام و مسائل on Google Play

Show More

روزہ احکام و مسائل Screenshots

Comment Loading...
Languages
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.