Use APKPure App
Get عقیدۃ المؤمن old version APK for Android
aqidatul momin
اسلام ایک سچا مذہب ہے جو قیامت تک کے آنے والے لوگوں کے لیے رہنما ہے چاہے کسی مذہب کے ماننے والے ہو اور جو اسلام کی تعلیمات کو ماننے کے ساتھ ساتھ نبی محمدﷺ کےآخری نبی ہونے اور قرآن کو اللہ کی کلام ہونے پر ایمان رکھے باقی ایمان کی تمام بنیادی چیزوں پر ایمان لائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں زندگی بسر کرے وہی کامیاب و کامران ہو گا ورنہ قیامت کے روز ناکام و نامراد ہو گا یہ ہی ایک مومن کا عقیدہ ہے -سچے مومن کی علامات ومنہج اور عقیدے کی پہچان حضور اکرم ﷺکی اس حدیث مبارکہ سے ہو گی کہ آپﷺ نے فرمایا: میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہو جب تک ان دونوں کو تھامے رکھوں گے ہر گز گمراہ نہیں ہو گے ‘‘معلوم ہوا کہ حقیقی مومن وہی ہو سکتا ہے جو صرف اور صرف قرآن و سنت پر عمل کرنے والا ہو۔ تقلید شخصی وشرک و بدعت ‘ تشبیہ و تمثیل‘ تکییف و تاویل ‘تحریف و تنکیر ‘غلو ‘اشتباہ ‘ شبہات ومنکرات اور منہیات سے بچ کر عقیدہ توحید خالص و اطاعت رسول ﷺ کی فرمابرداری میں زندگی کے جملہ پہلوں کو بسر کرے وہی محشر کے روزسرخ روع ہوگا ان شاء اللہ۔ اسی طرح نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو حق پر قائم رہنے کے لیے اسی راستہ کو اختیار کرے گا جس پر میں (محمدﷺ)اور میرے صحابہ چل رہے ہیں اور جو اس سے ہٹ کر اپنی مرضی کا دین بنا لےگا وہ گمراہی کی دلدل میں پھنستا ہوا حق سے دوری اختیار کرتا چلا جائے گا : ناکامی اس کا مقدر بنتی چلی جائے گی۔ جیسا کہ باطل فرقے (جہمیہ ‘معتزلہ ‘روافض‘خوارج وغیرہ )ہیں ۔عقائد کے متعلق جتنی بھی کتب لکھی گئیں یا لکھی جا رہی ہیں سب میں ایمان کی تشریع کی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عقیدۃ المومن ‘‘ نواب صدیق الحسن خاں کی کتاب ’’فتح الباب لعقائد اولی الالباب ‘‘کی تلخیص و ترتیب ہے۔ تلخیص وترتیب کا یہ اہم کام جناب عبد المعید عبد الجلیل سلفی صاحب نے انجام دیا ہے۔ اس کتاب میں عقیدے کے متعلق ہر بحث کو دلائل کی دنیا میں ثابت کیا گیا ہے اور جس جگہ اہل علم کے درمیان اختلاف پایا گیا وہاں راجع قول کی نشان دہی کتاب و سنت‘صحابہ و تابعین کے اقوال کی روشنی میں پیش کر دی گئی ہے۔ کیونکہ وہ اولین مخاطبین میں سے ہیں۔ یہ کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے ۔اس میں پہلا باب اللہ تعالیٰ کے نام اور تمام صفات پر مشتمل ہے دوسرا باب اسماء الہی کی تقسیم وتعداد اورمسئلہ روئیت پر مشتمل ہے۔ تیسرا باب بندو کے تمام افعال کی تخلیق و خالق حقیقی کے متعلق ہے۔ چوتھا باب کتب الہی یوم آخرت ‘ملائکہ ‘اور انبیاء و رسل کے بھیجے جانےکی حکمت و مصلحت پر مشتمل ہے ۔پانچواں باب ایمان کی اقسام و علامات و ایمان سے خارج کر دینے والے اعمال کے متعلق ہے۔ چھٹا باب مختلف عقائد اور اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے پختہ وعدے وگمراہی کے اسباب ا و رکفریہ کاموں کے ساتھ کامیاب جماعت کے متعلق بحث پر مشتمل ہے۔ ساتواں باب امامت و خلافت کی بحث پر مشتمل ہے۔ آٹھواں باب سلف صالحین کے سیرت و کردار اور عقائدپر مشتمل ہے۔ اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر ادارۃ البحوث الاسلامیہ جامعہ سلفیہ بنارس نے اکتوبر 1986میں اشاعت کی سعادت حاصل کی ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو سلفی صاحب اور نواب صدیق الحسن صاحبکے لیے صدقہ جاریہ بنائے اس کتاب کو راہ حق کی پہچان کا ذریعہ بناتے ہوئےشرف قبولیت سے نوازے۔.Last updated on Oct 12, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
عقیدۃ المؤمن
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Oct 12, 2023