Our website uses necessary cookies to enable basic functions and optional cookies to help us to enhance your user experience. Learn more about our cookie policy by clicking "Learn More".
Accept All Only Necessary Cookies
Icona نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا

2.0 by Maktaba Tul Ishaat


Jul 4, 2023

Informazioni su نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا

نماز کے تمام جدید مسائل اور احکامات قرآن اوراحادیث کی روشنی میں بطریقہ حروف تہجی

عرض مؤلف

نماز دین کا ستون، جنت کی کنجی ، مومن کی معراج اور بندے کے لئے اللہ تعالیٰ سے بات چیت کا ذریعہ ہے، فقیہ ابواللیث سمرقندی رحمتہ اللہ علیہ نے تنبیہ الغافلین میں نقل کیا ہے کہ نماز اللہ تعالیٰ کی رضا کا سبب، فرشتوں کی محبوب چیز ، انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے، نماز سے معرفت کا نور پیدا ہوتا ہے، دعا قبول ہوتی ہے ، رزق میں برکت ہوتی ہے، نماز ایمان کی بنیاد، بدن کے لئے راحت ، دشمن کے لئے ہتھیار ہے، نمازی کے لئے سفارشی ، قبر کا چراغ اور اس کی وحشت میں دل بہلانے والی ہے، منکر نکیر کے سوال کا جواب ہے، قیامت کی دھوپ میں سامیہ اور اندھیرے میں روشنی ہے، جہنم کی آگ سے بچاؤ، اعمال کے ترازو کا بوجھ ہے، پل صراط سے جلدی گزارنے والی اور جنت کی کنجی ہے۔اس لئے ہر مسلمان مرد اور عورت پر ضروری ہے کہ کسی قسم کی سستی کے بغیر نماز کو اپنے اپنے وقت پر ادا کریں، خواتین اپنے گھر میں ادا کریں، اس میں ان کے لئے مسجد میں جا کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے بھی زیادہ ثواب ہے اور مرد حضرات مسجد میں تکبیر اولی کے ساتھ جماعت سے ادا کریں، تا کہ دنیا اور آخرت دونوں جہاں میں کامیابی ہو، اور قبر میں بھی آسانی ہو ، اور جنت بھی نصیب ہو، اور ہر جگہ خوشی ہی خوشی ہو ۔ اور فرائض، واجبات اور سنن مؤکدہ کے ساتھ ساتھ نوافل بھی کثرت سے پڑھنے چاہئیں تا کہ فرائض میں کمی کوتاہی کی صورت میں تلافی کرنا آسانی سے ممکن ہو، اس میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئیے ۔لیکن نئے حالات نئے لوگوں کے اذہان کی رعایت کر کے نئے مسائل اور حوادث کے احکام کو بیان کیلئے اللہ تعالیٰ نے امت میں سے ایسے رجال کا ر کو پیدا فرما دیے اور آئندہ بھی پیدا فرماتے رہیں گے جو ہمیشہ اور ہر قدیم وجدید سوال کا جواب قرآن وحد یث اور فقہ اسلامی کی روشنی میں دیتے رہیں اللہ تعالیٰ کا بڑا بڑا احسان ہے کہ اپنے بندوں کی ہدایت کا راستہ، دین اسلام کو انکے واسطے قیامت تک کیلئے متعین فرمادیا ، اور دین اسلام کے اصولوں کو سمجھنے کیلئے کتاب قرآن کریم نازل فرمائی اور ان اصولوں کو سمجھانے کیلئے اپنے رسول سید الانبیاء محمد بن عبد اللہ ہاشمی مطلبی کو مبعوث فرمایا آپ نے اپنے بیان ، عمل اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بعض اقوال و افعال تصدیق تائید فرما کر دین اسلام کی مکمل تشریح فرمادی اسی طرح بعد کے علمائے حقانی و ربانین نے نئے حالات کے تحت نئے انداز میں امت کو دین کی رہنمائی فرماتے رہ یں، کتابیں لکھیں، تعلیم و تبلیغ کے راستوں میں مناسب جدت اور آسانیاں پیدا فرمائی ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو ہماری طرف سے مناسب بدلہ عطا فرمائے ۔اور آخر میں جن لوگوں نے پروف ریڈنگ اور تخریج وغیرہ میں تعاون کیا ہے ان کا شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ ان کو اپنی شان کے مطابق بدلہ دے۔اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کو قبولیت سے نوازے، اور صدقہ جاریہ بنائے اور دنیا اور آخرت دونوں جہان میں کامیابی کا ذریعہ بنائے ، اس کتاب کو مطالعہ کرنے والے سننے والے, سنانے والے اور عمل کرنے والے کو بھی اجر عظیم سے نوازے۔

آمین۔

محمد انعام الحق قاسمی

دار الافتاء جامعة العلوم الاسلامية

علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

۱۴۳۱/۹/۲۸

Novità nell'ultima versione 2.0

Last updated on Jul 4, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Traduzione in caricamento...

Informazioni APP aggiuntive

Ultima versione

Richiedi aggiornamento نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا 2.0

Caricata da

Nebi Sarrafoglu

È necessario Android

Android 4.1+

Available on

Ottieni نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا su Google Play

Mostra Altro

نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا Screenshot

Commento Loading...
Lingua
Iscriviti ad APKPure
Sii il primo ad accedere alla versione anticipata, alle notizie e alle guide dei migliori giochi e app Android.
No grazie
Iscrizione
Abbonato con successo!
Ora sei iscritto ad APKPure.
Iscriviti ad APKPure
Sii il primo ad accedere alla versione anticipata, alle notizie e alle guide dei migliori giochi e app Android.
No grazie
Iscrizione
Successo!
Ora sei iscritto alla nostra newsletter.